پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی اطلاع
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے شہر پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور پیرو لاطینی امریکہ کو ایشیاءسے ملانے کیلئے نئی زمینی اور سمندری راہداری کی تعمیر کو تیار
زلزلے کی شدت اور تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق پشین میں زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
عوامی ردعمل
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں کے درمیان خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر آ گئے۔