اگر دنیا نے فیصلہ کن اقدام نہ کیا تو یہ اسرائیل کے جرائم میں شریک سمجھی جائے گی، شاہ عبداللہ دوم

اردن کے بادشاہ کا یورپی پارلیمنٹ میں خطاب
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، اور اس جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کے لیے کون زیادہ موزوں ہے؟-1
اسرائیل کے حملوں کی توسیع
الجزیرہ کے مطابق فرانس کے شہر سٹریسبورگ میں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران شاہ عبداللہ نے کہا "اسرائیل نے اپنے حملوں کا دائرہ ایران تک پھیلا کر جنگ کے میدان کو وسعت دے دی ہے، اور اب یہ کہنا ممکن نہیں رہا کہ اس محاذ کی حد کہاں جا کر رکے گی۔ یہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔"
تنازع کا خاتمہ ضروری
انہوں نے کہا "بالآخر اس تنازع کا خاتمہ ضروری ہے۔ اگر دنیا نے فیصلہ کن اقدام نہ کیا تو یہ اسرائیل کے جرائم میں شریک سمجھی جائے گی۔"