صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
صدر مملکت کا پاک فضائیہ کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ہم ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے، پی ٹی آئی کا دھاندلی کا شکوہ سمجھ سے بالاتر ہے، گورنر خیبرپختونخوا
دورہ کا مقصد
صدرِ پاکستان کی جانب سے یہ دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی، بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا۔ صدرِ مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی حسین احمد نے کہا غلام حیدر وائیں کو منا لیں تو جمعیت کو ختم کرنے کیلئے تیار ہونگے، ایک دوسرے کی ضد میں اِصرار میری سمجھ سے بالا تر تھا
ایئر چیف مارشل کی بریفنگ
ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدرِ مملکت آصف زرداری کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمتِ عملی، فورس سٹرکچر، اہداف اور مستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدرِ پاکستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کامیابی اعلیٰ تربیت، ہمہ وقت آپریشنل تیاری اور مقامی طور پر تیار کردہ جدید جنگی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، آپریشنل تیاریوں اور ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ
انقلابی ٹیکنالوجی کا کردار
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید اور انقلابی ٹیکنالوجیز کے تزویراتی استعمال نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا
صدر مملکت کا خراج تحسین
صدرِ مملکت نے پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے فیصلہ کن کردار اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان کے میزائل داغنے کی ویڈیو سامنے آگئی
قیادت کی تعریف
صدرِ مملکت نے کہا کہ ایئر چیف کی مدبرانہ قیادت نے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا، ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا، خطے میں طاقت کا توازن از سرِ نو ترتیب ہوا، پاکستان کی مسلح افواج کی جری اور دور اندیش قیادت نے بھارتی جارحیت کا بر وقت اور سخت جواب دیا، پاک فضائیہ تکنیکی و تزویراتی میدان میں سب سے آگے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
حکومت کا تعاون
صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر کا دورہ
بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی مجموعی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔








