ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پر بڑا فیصلہ کر لیا
ایران کے سپریم لیڈر کا فیصلہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پر بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹرپراکسی ہے، یواین رپورٹ کہتی ہے 21 کے قریب دہشتگرد تنظیمیں آپریٹ ہورہی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
اختیارات کی منتقلی
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب گارڈز کی شوریٰ کو منتقل کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائزپنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی گئی
پاسداران انقلاب گارڈز کے اختیارات
’’جنگ‘‘ کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے فیصلے کے بعد پاسداران انقلاب گارڈز کو جنگ سے متعلق امور پر مکمل اختیار مل گیا ہے۔
امریکی صدر کا بیان
حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں ہمیں معلوم ہے، وہ آسان ہدف ہیں۔ ہم فی الحال آیت اللہ علی خامنہ ای کو مارنے نہیں جا رہے ہیں، ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔








