ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا: وزیر اعظم
میدانی علاقوں کا موسم
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے میدانی علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
خیبر پختونخوا کی صورتحال
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو خلیج کا کیا حشر ہوگا؟ کنگز کالج لندن کے پروفیسر نے منظر کشی کردی
پنجاب کے حالات
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا
سندھ اور بلوچستان کی پیشگوئی
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
گرمی کی لہر کا الرٹ
محکمہ موسمیات نے 21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔