خیبرپختونخوا: تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئے الگ جرمانہ سلیب متعارف
خیبرپختونخوا حکومت کا نیا بجٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا نیا شیڈول متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے شیڈول میں خاص طور پر تین پہیوں والی گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے لیے الگ سلیب شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری
تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے جرمانے
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، فنانس بل کے تحت رکشوں، چنگ چی اور لوڈر گاڑیوں کو تین پہیوں والی گاڑیوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں پر ٹریفک خلاف ورزیوں کے لیے 200 سے 10 ہزار روپے تک کے جرمانے تجویز کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اسرائیل کو روکے، انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے: حافظ نعیم الرحمان
روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی
نئے مجوزہ قوانین کے مطابق، روٹ پرمٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کے صورت میں جرمانے کو دگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی امریکی صدر جوبائیڈن کو براہ راست جنگ کی دھمکی
جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے خلاف اقدامات
فیک ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے میں بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ جعلی لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے والوں پر 5 سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: ناقص چارہ کھانے سے 12 بھینسیں اور گائیں مر گئیں
کم عمر ڈرائیورز پر سختی
کم عمر ڈرائیورز کے لیے بھی سختی کی گئی ہے۔ فنانس بل کے مطابق، 18 سال سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں پر 1 سے 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ چھوٹی گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کی تجویز شامل کی گئی ہے.
نئے مجوزہ جرمانوں کا مقصد
نئے مجوزہ جرمانوں کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔ حتمی منظوری کے بعد ان ترامیم کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا.








