نوازشریف آئی ٹی سٹی میں 23 بڑی آئی ٹی کمپنیاں ادارے قائم کرنے کو تیار، اراضی حاصل کرلی

نوازشریف آئی ٹی سٹی میں نئی پیش رفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف آئی ٹی سٹی میں 23 بڑی آئی ٹی کمپنیاں ادارے قائم کرنے کو تیار، اراضی حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کو مستحق لوگوں کو سرکاری خرچ پر وکلاء فراہم کرنے کا آخری موقع
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی، سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی سے منظور شدہ پنجاب کا پہلا ادارہ بن گیا ہے، جبکہ ایس ٹی زیڈ اے نے این ایس آئی ٹیسیلی کون بلاک کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: Punjab Government Orders Arrest of PTI’s 1590 Workers
انٹرنیشنل آئی ٹی گروپس کی دلچسپی
اجلاس میں بتایا گیا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں دنیا کے بڑے اور نامور انٹرنیشنل آئی ٹی گروپس نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے سیلی کون بلاک میں 23 بڑی آئی ٹی کمپنیاں ادارے قائم کرنے کو تیار ہیں اور اس سلسلے میں ادارے یا آفس کے قیام کے لئے پلاٹ بھی لے لئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل طیاروں پر بھارت اور فرانس آمنے سامنے، فرانسیسی ماہرین کو معائنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا
تعاون اور ترقیاتی منصوبے
مزید بتایا گیا کہ لندن کا نامور ایمپیریل کالج نووے کیئر کے اشتراک سے میڈیکل کالج اور ہسپتال بنائے گا۔ نیٹ سول نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی جامع آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرے گا۔ روٹس گروپ برطانوی وارک یونیورسٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرے گا۔ اسی طرح معروف کمپنیاں ڈیٹا فورٹ اور ماری ٹیک بھی مشترکہ طور پر ٹئیر تھری اور ٹیئر فور ڈیٹا سنٹر بنائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی: نجی ٹی وی کا دعویٰ
مستقبل کی منصوبہ بندیاں
ڈیٹا روکز نے پنجاب کی پہلی ایف ٹی اے سے منظور شدہ لیب بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین نے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ کا توقعات پر زور
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے مزید موثر، تیز تر اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔