ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر ٹرخا دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں آج ماتم ہوگا: مشاہد حسین سید

سابق وفاقی وزیر کی رائے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں آج ماتم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: زیر حراست ملزم کا انٹرویو قابل قبول شہادت نہیں، سپریم کورٹ
ٹرمپ کے ساتھ ملاقات
’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر ٹرخا دیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لنچ پر ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی بڑھے۔ فیلڈ مارشل اور ٹرمپ ملاقات کا فوکس ایران، اسرائیل جنگ اور بھارت ہو گا。
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس: دل کے دوروں، فالج اور پاوں کے کٹنے کا اہم سبب ‘شوگر’ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
ٹرمپ کا تجزیہ
میرا خیال ہے کہ ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ پر فیلڈ مارشل کا تجزیہ سننا چاہیں گے۔ ٹرمپ ایک یا دو دن میں فیصلہ کر لیں گے کہ امریکہ جنگ میں شامل ہو گا یا نہیں۔ بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی قیادت کو ٹرمپ نئے زوایئے سے دیکھ رہے ہیں، ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہیں جیتنے والے پسند ہیں، ہارنے والے نہیں۔
پاکستان کی پوزیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت کو فوجی شکست پاکستان نے دی اور سفارتی دھچکا امریکہ نے دیا ہے۔ بھارتی مخالفت کے باوجود ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے، جیو پولیٹیکل حالات میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔