فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے: ٹرمپ کی ملاقات کے بعد گفتگو
امریکی صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے مدعو کیا تھا۔ پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم برآمد
ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں جاری ملاقات ختم ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، ماڈل و اداکارہ عینی جعفری
میڈیا سے گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
ایران کی صورتحال پر گفتگو
امریکی صدر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے مدعو کیا تھا، پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی۔








