ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جس پر بھی اعتبار کیا اُس نے دھوکا ہی دیا، آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت کن لوگوں کے لئے برباد کیا ہے آپ کو چاہئے اب سنبھل کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جس میں ان کو مشکل محسوس ہو رہی تھی وہ اب اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈال سکتے ہیں انشاءاللہ کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول: نوجوانوں کے لیے ایک شاندار تحفہ – ثقافتی، آرٹ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مقابلے!
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جو ذرا سا بھی رسکی ہو، آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اب صورتحال کمزور ہے آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے:امریکی اخبار میں مضمون
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی عرصے سے کسی بھی بڑی مشکل کا شکار ہیں وہ اب انشاءاللہ اِس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور ایک صاف راستہ اب آپ کے سامنے کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مڈغاسکر میں پرتشدد عوامی مظاہرے، صدر نے حکومت تحلیل کر دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن لوگوں نے اپنے لئے مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں وہ سچے دِل سے توبہ کریں اِس وقت ان کو سیدھے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے اگر بہتری چاہتے ہیں تو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج دہشتگرد مجید کو بھارت کی جانب سے ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سامنے لے آئی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی ایسے کام کے قریب بھی نہ جائیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی شک ہو، ان دنوں آپ کو نقصان دینے والے بہت ہیں سازش چل رہی ہے اپنا صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی پریشانی آپ کی اپنی پیدا کردہ ہے، جذباتی پن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور غلطی کر جاتے ہیں، پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے، آج بھی کچھ ایسا ہی دن ہے سنبھل کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی کے والد محترم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش وغیرہ کا شکار محسوس کر رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ اس سے نجات حاصل کرنے کے قریب ہیں اور بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت کو شکست؛ پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات بدل رہے ہیں اور بحکم اللہ آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں، آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی ملنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن، کونسی ریاستیں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے چھینیں؟
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس مسئلے ہیں اس سے نکلنے کا آج انشاءاللہ قدرتی وسیلہ بن سکے گا اور جس کام میں کافی دنوں سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب ختم ہونا شروع ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی الجھن کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ ایک دو دن میں اس سے نکل جائیں گے اور گھریلو مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، آپ جس بھی طرف اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں وہ بھی پوری ہو سکے گی، گھر میں جو بڑی ضرورت ہے وہ پوری ہو گی۔








