پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ کا اہتمام
ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی علمی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سب کی موجودگی میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم طلب
شرکاء کی فہرست
شرکت کرنے والوں میں امارات کے معروف علم دوست احباب جیسے سید محمد رضا، ساجوی نذیر، عارف منہاس، قمر ملک، محمد اکرام، محمد سلطان، طارق ندیم، حافظ عبدالرؤف، اور ڈاکٹر اکرم شہزاد نے شرکت کی اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی اس علم و ادب دوست کاوش کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان کے پاس سانس لینے کا بھی وقت نہیں ہوگا۔
تقریب کی انتظامیہ
یہ تقریب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری کی زیر نگرانی اور ڈائریکٹر و سیکرٹری فراز احمد صدیقی کی میزبانی میں ہوئی۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری جامعہ کراچی کے تعاون سے سوشل سینٹر شارجہ کی ارفع کریم لائبریری میں منعقد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا
ڈاکٹر جمیل جالبی کی یاد میں
اس موقع پر ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری اور فاؤنڈیشن کی نمائندگی گلناز محمود نے ذیشان احمد، ثنا عرفان، آرزو ذیشان کے ہمراہ کی۔ سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے گلناز اور دیگر افراد کی ہمراہی میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
ادبی خدمات کا اعتراف
ڈاکٹر اکرم شہزاد نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ دیگر شرکا نے بھی اپنے اپنے انداز میں ڈاکٹر جمیل جالبی مرحوم کی ادبی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ادبی سرگرمیاں
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ گاہے بگاہے ادبی، سماجی، اور کاروباری تقریبات کو سجاتا رہتا ہے۔
اختتام پر تشکر کا اظہار
تقریب کے اختتام پر فراز احمد صدیقی نے اپنے خطاب تشکر میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی علمی کاوشوں کا ذکر کیا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔







