ڈیجیٹل کمیونٹی نمائندوں کا ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
ای کامرس ماہرین کا 18 فیصد ٹیکس مسترد کرنے کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ای کامرس کے ماہرین نے 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری، گرمی کی شدید لہر کتنے دن جاری رہے گی؟ جانیے
پریس کانفرنس میں تحفظات کا اظہار
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل
حکومتی پالیسیاں ای کامرس کی راہ میں رکاوٹ
ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ای کامرس کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کراچی اور لاہور کی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دی
صنعت کے بارے میں بصیرت
ای کامرس کے ماہر ثاقب اظہر نے کہا کہ وہ 15 سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اور اس انڈسٹری کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
ای کامرس کی ترقی میں رکاوٹ
انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس کی کوئی وزارت نہیں، ای کامرس ہی واحد انڈسٹری ہے جو 17 فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے مگر اس پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر ترقی کا عمل روکا جا رہا ہے۔








