فیلڈ مارشل کی امریکہ آمد پاکستان کی فتح کی دعوت تھی: مشعال ملک

حریت لیڈر مشعال ملک کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی امریکہ آمد پاکستان کی فتح کی دعوت تھی، واشنگٹن میں پاکستان کی گونج پر دشمن تڑپ اٹھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
امریکہ میں عشائیہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک ظہرانہ نہیں، یہ پاکستان کی عزت، کشمیریوں کی آواز اور مودی کے جھوٹ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان نہ صرف ایک طاقت ہے، بلکہ سچ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے کوٹ مومن بھی شدید متاثر، پاک فوج کا ریلیف آپریشن شروع، 3 ٹیمیں تعینات
پاکستان کی عزت اور عالمی تسلیم
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں عشائیہ دے کر دنیا کو پیغام دیا ہے، دنیا نے مان لیا کہ پاکستان کی بات میں سچائی ہے۔ امریکہ نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کی عزت کرتے ہیں، مودی کا چہرہ لٹک گیا، دنیا اب پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ بھارتی میڈ یا کا نیا شوشا
پاکستان کی طاقت
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ثابت کیا کہ پاکستان جھکتا نہیں، جھکا دیتا ہے، واشنگٹن میں پاکستان کی گونج پر دشمن تڑپ اٹھے، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل آئی ہیں کیونکہ پاکستان سرخرو ہوا۔
سکون اور امن کا پیغام
مشعال ملک نے مزید کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور دنیا نے اس بات کو مان لیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وژن دنیا کے دل جیت رہا ہے، پاکستان اب تنہا نہیں، دنیا ہمارے ساتھ ہے۔ مودی سرکار کو سمجھ آ گئی کہ کشمیر پر اب سچ بولنا پڑے گا، فیلڈ مارشل کی امریکہ آمد پاکستان کی فتح کی دعوت تھی۔