فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کس نے کروائی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

ٹرمپ اور عاصم منیر کی ملاقات

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات پر "باعزت" محسوس کرتے ہیں۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق، یہ ملاقات بدھ 18 جون کو واشنگٹن میں ہوئی، اور اسے غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تم اور کتنی گہرائی میں جاؤ گے: سارہ شریف قتل کیس کا وہ ڈرامائی لمحہ جو مقدمے کی سمت بدل گیا۔

غیر روایتی کوششیں

’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات روایتی سفارتی ذرائع سے ہٹ کر ایک گروپ کی "غیر روایتی کوششوں" کا نتیجہ تھی، جس میں مشیروں، کاروباری شخصیات اور بااثر افراد نے کردار ادا کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی میں تعاون، کرپٹو سے جُڑی سفارتی سرگرمیاں، اور ری پبلکن پارٹی سے منسلک لابنگ فرموں کے ذریعے امریکا میں اثرورسوخ بڑھانے کی حکمت عملی نے اس ملاقات کو ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی

پہلی بار ملاقات

دی وائر نے ڈان اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو گزشتہ ماہ ہی اس عہدے پر فائز ہوئے، امریکا کے موجودہ صدر سے ملاقات کرنے والے پہلے حاضر سروس آرمی چیف بن گئے ہیں۔ یہ بھی پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی فوجی سربراہ کو اس سطح پر بغیر کسی سیاسی عہدے یا مارشل لا حکومت کے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کی گفتگو

صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کو بہت اچھی طرح جانتا ہے، شاید سب سے بہتر، وہ اس کسی بھی چیز سے خوش نہیں ہیں، لیکن اسرائیل سے ان کی کوئی دشمنی بھی نہیں، وہ دونوں کو جانتے ہیں بلکہ وہ ایران کو زیادہ اچھے سے جانتے ہیں۔

بھارتی جنگ کی روک تھام

ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے فیلڈ مارشل منیر کو یہاں اس لیے بلایا تاکہ میں ان کا شکریہ ادا کر سکوں کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ جنگ میں جانے سے گریز کیا۔ میں وزیرِاعظم مودی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو کچھ دن پہلے ہی یہاں سے گئے ہیں۔ ہم بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ دونوں بہت ہوشیار لوگ ہیں جنہوں نے ایک ایسی جنگ کو روکا جو ایٹمی جنگ بن سکتی تھی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...