خامنہ ای کے قتل کے سنگین نتائج ہوں گے، آیت اللہ سیستانی اور حزب اللہ کا انتباہ

آیت اللہ علی الحسینی السیستانی کی اہمیت
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق کے سب سے بااثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی الحسینی السیستانی اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
آیت اللہ السیستانی کا بیان
ڈان نے تہران ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ عراقی مذہبی رہنما آیت اللہ علی الحسینی السیستانی نے نجف میں واقع دفتر سے جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی قسم کی بیرونی فوجی مداخلت یا قتل کی کوشش کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بنیادی اخلاقی اور مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری ، خریدار کی جانب سے کتنی بولی لگائی گئی ؟ جانیے
خطے پر اثرات کی پیشگوئی
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کی قیادت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کسی بھی مجرمانہ اقدام کے خطے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، جو پورے مغربی ایشیا کو افراتفری اور شدید کشیدگی میں دھکیل سکتا ہے۔ آیت اللہ السیستانی نے زور دے کر کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں گے اور شامل تمام ممالک کے اجتماعی مفادات کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 5 میں سے 4 ناراض امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار
عالمی برادری کی طرف توجہ
آیت اللہ العظمیٰ السیستانی نے عالمی اداروں اور خصوصاً اسلامی دنیا کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت کو روکنے اور ایران کے جوہری مسئلے کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن اور منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل الیکٹرک مرسڈیز جی واگن اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب
حزب اللہ کا موقف
دوسری جانب لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت کا اظہار کیا ہے، یہ بیان اسرائیلی اور امریکی رہنماؤں کی جانب سے ان کے قتل کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا: وزیر دفاع
دھمکیوں کا جواب
بیان میں کہا گیا ہے ’خامنہ ای کے قتل کی دھمکیاں بے وقوفی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، اور ان کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ صرف ایسی بات کرنا ہی اسلام سے وابستہ کروڑوں مؤمنین کی توہین ہے، اور یہ قابلِ مذمت ہے۔ آج ہم ان کے گرد پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہیں‘۔
حزب اللہ کی عسکری صورتحال
حزب اللہ نے اگرچہ اب تک اسرائیل کے خلاف جاری لڑائی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے، حالانکہ اسرائیل نے جمعہ سے ایران کے اندر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے بعد جاری ہونے والے ابتدائی بیان میں لبنانی تنظیم نے ان حملوں کی مذمت کی، لیکن اس نے لبنانی حکومت کو اشارہ دیا کہ وہ فی الحال اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں ہوگی۔