ایم کیو ایم نے بجٹ سے متعلق تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیئے، جلد وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

ایم کیو ایم کی بجٹ سے متعلق تحفظات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم نے بجٹ سے متعلق تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیئے، جلد وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا
ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں پارٹی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ احسن اقبال بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کے کھیل کا آغاز، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے
احتجاج کا معاملہ
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیو ایم نے بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیئے، ملاقات میں ایم کیو ایم نے شہری سندھ کو نظر انداز کرنے پر احتجاج کیا، ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کو اپنے نکات تحریری طور پر بھی دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کے درمیان تنازع، دونوں افسران عہدوں سے فارغ
کے فور منصوبے کے لیے بجٹ
ایم کیو ایم کے وفد نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ کے 4 منصوبے کے لیے بجٹ میں رکھی گئی رقم انتہائی ناکافی ہے، حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو کے فور منصوبے کے لیے رقم بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، حکومتی وفد کی جانب سے ترقیاتی پیکیج میں بھی اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
ملازمتوں اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اداروں میں کراچی اور حیدر آباد کے نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں، بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی جائے۔
وزیر اعظم سے متوقع ملاقات
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی آئندہ ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔