پولیو کیسز میں ننانوے فیصد سے زائد کمی واقع ہو چکی :وفاقی وزیر صحت
پولیو کیسز میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں ننانوے فیصد سے زائد کمی واقع ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
حکومت کی اولیں ترجیح
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم خود انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ؛ کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب
حفاظتی ٹیکہ جات کی بہتری
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے، اور زیرو ڈوز بچوں کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟ جانیے
نیٹ ورک کی مضبوطی
ماسٹر پلان کے تحت ویکسینیشن کے مربوط نظام کی مضبوطی کے لیے گاوی اور پی او بی کا تعاون ناگزیر ہے۔
وسائل کی ضرورت
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ویکسینیٹرز کی تربیت اور ان کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اضافی وسائل درکار ہیں۔








