فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں بصارت سے محروم پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم کی ملاقات
ملاقات کا پس منظر
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کا راز خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی علماء کے وفود سے گفتگو
سفارتی کامیابیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود سفارتی خدمات میں شاندار کامیابیوں پر آرمی چیف نے خراج تحسین کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صائمہ سلیم کی محنت، جذبے اور پاکستان کے مفادات کے فروغ میں خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: روس، پاکستان فٹ بال ٹیموں کا مجوزہ میچ منسوخ
قومی ترقی میں شمولیت
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صائمہ سلیم کی استقامت اور عزم قوم، خصوصاً معذور افراد کے لیے، روشن مثال ہے۔ پاک فوج قومی ترقی میں معذور افراد کی شمولیت و سرپرستی کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑا ٹیکس فراڈ نیٹ ورک کراچی پورٹ پر پکڑا گیا
بریفنگ اور چیلنجز
صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں اپنی سفارتی سرگرمیوں اور چیلنجز پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی علاقائی عدم استحکام کی جڑ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ کے شہری کو شیر کے بچے گھر پر رکھنا بہت مہنگا پڑ گیا
عالمی مؤقف کا دفاع
فیلڈ مارشل نے صائمہ سلیم کی عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کے مؤثر دفاع پر اظہارِ تحسین کیا۔ صائمہ سلیم نے اپنی ادبی تخلیقات بھی آرمی چیف کو پیش کیں۔
غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستانی قوم کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف کا مظہر ہے، خواہ جسمانی معذوری کیوں نہ ہو۔








