ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا

جنرل محمد کاظمی کی شہادت
تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران نے جنرل محمد کاظمی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے پاکستانیوں کے ورثا کا کہنا ہے: ‘ہمیں نہیں معلوم بھائی کی لاش کہاں دفن کی گئی’
نیا انٹیلی جنس چیف مقرر
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل وینیو سے متعلق کل فیصلہ ہو جائے گا، محسن نقوی
تہران پر اسرائیلی حملے
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صہیونی حکومت کے تہران پر حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوئے تھے۔
شہید افسران کی تفصیلات
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اتوار کو تہران پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شہید ہوئے تھے۔