میٹا کا فیس بک میں ایک اہم تبدیلی کرنے کا اعلان

فیس بک میں میٹا کی نئی تبدیلی
نیویارک (ویب ڈیسک) میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ٹینک، ڈرون اور بم پروف ایس یو وی: 2024 میں توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی ہتھیاروں کے خیالات
ویڈیو شیئرنگ سسٹم کی تبدیلی
نجی ٹی وی میٹا کی جانب سے فیس بک میں ویڈیو شیئرنگ کے سسٹم کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ابھی جب آپ کسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہیں تو ریلز (مختصر ویڈیو) یا طویل ویڈیو کی شکل میں پوسٹ ہوتی ہے اور دونوں کا شیئرنگ ورک فلو مختلف ہے۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں فیس بک پر تمام ویڈیوز ریلز کے طور پر شیئر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا: شرجیل میمن
ویڈیوز کی اقسام کا ہب
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کا پلیٹ فارم بدستور ہر طرح کی ویڈیوز جیسے مختصر، طویل اور لائیو ویڈیوز کا ہب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق بتدریج ہم پوری دنیا میں پروفائلز اور پیجز میں ویڈیوز کو ریلز میں بدل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
ریلز ویڈیوز کے دورانیے کی تبدیلی
میٹا کی جانب سے فیس بک میں ریلز ویڈیوز کے دورانیے کی پابندی کو بھی ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ابھی فیس بک میں ریلز ویڈیو کا دورانیہ 90 سیکنڈز تک محدود ہے۔ میٹا کی جانب سے ویڈیو ٹیب کا نام بھی تبدیل کرکے ریلز ٹیب کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا
سجیسٹ کی جانے والی ویڈیوز
کمپنی نے بتایا کہ اس اپ ڈیٹ سے آپ کو سجیسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی جن کو آپ کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر سجیسٹ کیا جاتا ہے۔
ثقافتی اثرات کا مقصد
فیس بک ویڈیوز کے لیے یہ تبدیلیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب کچھ عرصے قبل مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ وہ فیس بک کو ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانا چاہتے ہیں۔