لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے، واسا

پانی کے میٹرز کی تنصیب کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) واسا حکام کے مطابق لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ، متعدد پراجیکٹس کا معائنہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے
لاہور ہائی کورٹ میں سماعت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کیس کی سماعت کے دوران واسا حکام نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے۔ واسا نے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 15 خوارج جہنم واصل
پہلا مرحلہ: کمرشل کنکشنز
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو واسا حکام کی جانب سے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کردیا۔ پہلے مرحلے میں کمرشل کنکشنز پر میٹر لگائے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پانی کے دو لاکھ میٹرز کیلئے بجٹ مختص کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
عدالت کے ریمارکس
عدالت نے واسا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پانی انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے، ہماری نسلیں اس سے متاثر ہوں گی۔ واسا کی جانب سے اقدام قابل تعریف ہے۔
درختوں کی کٹائی کا فیصلہ
عدالت نے اپنے ریمارکس میں قرار دیا کہ کینال روڈ سے درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دینگے، محکمہ ماحولیات نے اتنی فورس بھرتی کی ہے وہ کہیں نظر نہیں آتی۔ عدالت نے ای پی اے ٹیموں کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔