فیصل آباد: نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ

فیصل آباد میں پانی میں حادثات
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری
ہلاکتوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی گزشتہ چند ماہ میں نہروں میں نہانے کے دوران 19 نوجوان اور بچے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں کی ریکی اور پھر مکینوں کی عدم موجودگی میں وارداتیں کرنیوالی خواتین سمیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے
ریسکیو کالز
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ میں ہمیں ڈوبنے کی 32 کالز آچکی ہیں اور بدقسمتی سے ان میں سے 19 لوگوں کی ہلاکت ہو ئی تاہم 13 لوگوں کو بچایا بھی گیا۔
حفاظتی اقدامات
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے پابندی کے باوجود نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر ریسکیو انتظامیہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے والدین سے بھی مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو نہروں میں نہانے سے منع کریں۔