عمران خان کی رہائی کے متعلق ریلیف عدالتوں سے لیں گے: بیرسٹر گوہر
عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے متعلق ریلیف عدالتوں سے لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیر اعلیٰ ریلیف کارڈ بنے گا تاکہ کسی کو لائن میں نہ لگنا پڑے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
ڈیل کا کوئی امکان نہیں
وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل کا کوئی جواز اور امکان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یا تحریک انصاف نے کبھی کسی ملک سے تعاون کی التماس نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی علالت، صدر کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
عدالتوں کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ جو ریلیف ملے گا وہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں سے لیا جائے گا۔ عدالتیں بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں، ہم نے کبھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے نئی امریکی انتظامیہ سے امیدیں نہیں لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے وفد نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے، ہم نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور ایران میں ہونے والی اموات پر تعزیت کی۔
اسرائیل کی جارحیت کی مذمت
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ پاکستانی حکومت، اپوزیشن اور عوام سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔








