اسحاق ڈار سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، حکومت جامع ترقی کے عزم پر کاربند ہے، ڈپٹی وزیر اعظم

ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے، جبکہ دیگر اراکین میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کو چین سے مینوفیکچرنگ کا صرف 10 فیصد باہر لے جانے میں ہی کتنے سال لگ جائیں گے؟
ملاقات کے مقاصد
اس ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری اوورسیز پاکستانی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ترقیاتی بجٹ، حلقہ جات سے متعلق مسائل اور مجموعی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کا معاملہ، چین نے بیان بازی کرنے پر بھارت کو شٹ اپ کال دیدی
حکومت کا عزم
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت جامع ترقی کے عزم پر کاربند ہے اور تمام خدشات کو باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کی فضا میں حل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
توانائی کے شعبے کے چیلنجز
دریں اثناء انہوں نے توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی بھی صدارت کی۔ اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، شفافیت میں اضافے اور تمام فریقین کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
طویل المدتی استحکام اور معاشی پائیداری
انہوں نے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے فوری اور مربوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیا تاکہ طویل المدتی استحکام اور معاشی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں پائیداری سے متعلق خدشات کو فوری طور پر حل کرنے اور اس شعبے میں اعتماد کی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔