سارہ عمیر کا 75 فیصد معدہ نکلوالنے کا انکشاف
سارہ عمیر کی سرجری کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے سرجری کے ذریعے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کیلئے زرداری، نوازشریف اور شہبازشریف کے پاس جائیں گے: فواد چوہدری
مارننگ شو میں بات چیت
ڈان کے مطابق اداکارہ سارہ عمیر حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 4 منشیات فروش ہلاک
خود سے محبت اور صحت کا خیال
انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ خود سے محبت رہی ہے، وہ ہمیشہ اپنا خیال رکھتی رہی ہیں، وہ کبھی بھی موٹاپے سمیت دوسری چیزوں کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار نہیں رہیں۔ ان کے مطابق وہ کھانا بھی زیادہ کھاتی رہتی ہیں، خصوصی طور پر وہ میٹھے کی شوقین رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ بن گیا۔
کود کی تبدیلیاں
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے کھانے پینے کی ترجیحات الگ تھیں لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے خود میں تبدیلیاں محسوس کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی سندھ کا 15 مئی کو صوبہ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان
اُمری اور جسمانی تبدیلیاں
سارہ عمیر نے بتایا کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم اور اس کی ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں لیکن عام لوگ اس پر توجہ نہیں دے پاتے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے پیدا ہونے کے بعد انہیں بھی کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے حکمت عملی سے ان پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے: شاہین آفریدی
سرجری کا تجربہ
اداکارہ کے مطابق انہوں نے دو سال قبل ہی معدے کے زیادہ تر حصے کو سرجری کے ذریعے نکلوا لیا تھا۔ سارہ عمیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے، اب ان کے جسم میں صرف 25 فیصد معدہ باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی گرفتاری کی کوشش، کس طرح ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر تک پہنچے؟
وزن میں کمی
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سرجری کے ذریعے معدے کو نکلوانے کے بعد ان کے وزن میں 30 کلو تک کمی ہوئی اور انہیں دوسری پیچیدگیاں بھی نہیں ہوئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ سرجری کی وجہ سے انہیں کسی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم بعض افراد کو کچھ مسائل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے : عظمیٰ بخاری حسن مرتضیٰ پر برس پڑیں
شرمندگی کا احساس نہیں
سارہ عمیر نے کہا کہ انہیں معدے کا زیادہ حصہ نکلوانے اور اس کی بات بتانے میں کوئی شرمندگی نہیں، وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے ساتھ سچی باتیں شیئر کرتی رہی ہیں۔
میڈیکل پروسیجر کی معلومات
خیال رہے کہ معدے کے حصے کو نکلوانے یا پیٹ کے دیگر حصوں کو نکلوانے کے میڈیکل پروسیجر کو (Gastric Sleeve Surgery) یا (gastrectomy) بھی کہا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے مریض کے معدے سمیت پیٹ کے دیگر حصوں کے کچھ حصے نکال دیے جاتے ہیں یا انہیں بلاک کردیا جاتا ہے۔ اس پروسیجر کا تعلق عام طور پر کچھ سنگین طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن کچھ افراد وزن کم کروانے کے لیے بھی ایسا کرتے ہیں۔








