سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

پاکستان کی اقوام متحدہ میں ایران-اسرائیل سیز فائر کی اپیل

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ،ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانیدار نے معافی مانگ لی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جمعہ کو اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا

پاکستان کا ردعمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے، کیونکہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

سکیورٹی کونسل کی ضرورت

پاکستان مندوب نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سفارت کاری کو ایک موقع اور دیا جائے اور دونوں فریقین فوری بات چیت کی طرف آئیں تاکہ صورتحال قابو سے باہر ہونے سے پہلے امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

عالمی برادری کا کردار

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو غیر جانب دارانہ طور پر کام کرنا چاہئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...