اسرائیلی فوج کا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ڈرون یونٹ کے نئے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے ایران کی پاسداران انقلاب (IRGC) کے ایک سینئر کمانڈر، امین پور جدخی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے جامع پلان طلب کر لیا
امین جدخی کا مقام
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ امین جدخی پاسدارانِ انقلاب کے دوسرے یو اے وی (ڈرون) بریگیڈ کے کمانڈر تھے اور 13 جون کو یونٹ کے سابقہ سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد انہوں نے زیادہ اہم اور اعلیٰ سطح کا کردار سنبھالا تھا۔
ایرانی ڈرونز کی اہمیت
ایرانی ڈرون اس موجودہ کشیدگی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، ان ڈرونز کو روکنے، ٹریک کرنے اور نشانہ بنانے میں بھاری وسائل اور افرادی قوت استعمال ہو رہی ہے۔