ہم نے جنگ شروع کی نہ ہی جنگ بندی کی درخواست کی پاکستان نے بھارتی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے مسترد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائےگا
پاکستان کی جنگ بندی پر رضامندی
دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی، اس کے برعکس پاکستان نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کیا تھا۔۔؟ نیویارک ٹائمز نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
بھارتی جارحیت کا جواب
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، نائب وزیراعظم نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں اس بات کو واضح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ جتنا پوشیدہ‘ کنفیوز اور غیر واضح ہو گا، اتنا ہی عوام کو اس کی بنیاد پر نچوڑا جا سکے گا: خالد مسعود خان
دوستانہ ممالک کا کردار
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بشمول سعودی عرب اور امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 41 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدر کر دیا گیا
پہلگام واقعہ اور بھارتی الزامات
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد نے 26 افراد کو قتل کردیا تھا، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا تاہم کسی بھی طرح کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ
بھارتی فضائی حملے
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے، تاہم پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش
آپریشن بنیان مرصوص کی شروعات
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور بھارت کے شہروں میں ایئر بیسز اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
امریکا کی ثالثی اور سیز فائر
جس کے بعد بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کی، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک میں سیز فائر کروادیا۔








