ہم نے جنگ شروع کی نہ ہی جنگ بندی کی درخواست کی پاکستان نے بھارتی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے مسترد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور دھمکیوں کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جیل منتقل کر دیا گیا
پاکستان کی جنگ بندی پر رضامندی
دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی، اس کے برعکس پاکستان نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہدا ءکی ماؤں کے احسانات کے مقروض ہیں، بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں: مریم نواز
بھارتی جارحیت کا جواب
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، نائب وزیراعظم نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں اس بات کو واضح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے لیے خاموش سفارتکاری؟ امریکہ سے اب کی بار تازہ کاوشوں کے سلسلے میں پاکستان پہنچنے والوں کا پتہ چل گیا
دوستانہ ممالک کا کردار
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بشمول سعودی عرب اور امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کردیے
پہلگام واقعہ اور بھارتی الزامات
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد نے 26 افراد کو قتل کردیا تھا، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا تاہم کسی بھی طرح کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی وزارت انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی سے الوداعی ملاقات
بھارتی فضائی حملے
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے، تاہم پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
آپریشن بنیان مرصوص کی شروعات
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور بھارت کے شہروں میں ایئر بیسز اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
امریکا کی ثالثی اور سیز فائر
جس کے بعد بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کی، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک میں سیز فائر کروادیا۔








