اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 5 سال پرانی گاڑی پاکستان لانے کی اجازت

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نئی گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ستمبر 2025 سے اوورسیز پاکستانی پانچ سال پرانی گاڑی پاکستان لاسکیں گے۔ ان گاڑیوں پر چالیس فیصد اضافی ڈیوٹی عائد ہوگی مگر بیگیج سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں پر یہ ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات واقعہ، دریامیں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی
وزارت تجارت کی بریفنگ
وزارت تجارت حکام نے قائمہ کمیٹی کو گاڑیوں کی سکیم سے متعلق بریف بھی کیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بیگیج سکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے سات سو دن کی اوورسیز رہائش ضروری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان
مستقبل کی کار درآمد کی حکمت عملی
2027 کے بعد سات سال پرانی گاڑی کی درآمد بھی ممکن ہوگی اور اضافی ڈیوٹی بتدریج ختم ہو کر صرف نارمل ڈیوٹی رہ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
سینیٹ خزانہ کمیٹی کا ردعمل
سینیٹ خزانہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کی ترامیم مسترد کردی۔ پبلک فائنانس مینجمنٹ ایکٹ میں ترامیم پر غور ہوا، کمیٹی نے مجوزہ ترامیم مسترد کردیں۔ وزارت خزانہ سے کہا گیا کہ نئی ترامیم تحریری صورت میں ڈرافٹ کرکے پیش کی جائیں۔
سینیٹر انوشے رحمان کی تجاویز
سینیٹر انوشے رحمان نے آڈٹ کے دائرہ اختیار، سرپلس منافع اور آئیڈیل کیش پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کمپنیز کو پی ایف ایم اے میں شامل کرنے اور آڈیٹرز جنرل کو ہر ادارے کا آڈٹ کرنے کا مکمل اختیار دینے کا مطالبہ کیا جس پر وزارت خزانہ نے اتفاق کیا۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ تمام ادارے اپنی رقوم قومی خزانہ میں جمع کروائیں۔
ستمبر 2025 سے اوورسیز پاکستانی 5 سال پرانی گاڑی پاکستان لا سکیں گے pic.twitter.com/jKY2Z4C5ko
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 21, 2025