فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کی اہم ملاقات
میامی میں اہم ملاقات
میامی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کے درمیان فیفا کلب ورلڈ کپ کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پنڈیز کا زلمی کے خلاف شاندار آغاز، بغیر کسی نقصان کے 100 رنز بنالیے
مبارکباد اور سراہنا
جیانی انفانٹینو نے محسن گیلانی کو حالیہ انتخابات میں صدر بننے اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں فٹبال گورننس میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں سیکیورٹی فورسز نے نئے سال پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، داعش کے 357 مشتبہ ارکان گرفتار
فیفا کا تعاون
انہوں نے کہا کہ فیفا پاکستان میں فٹبال کی ترقی و بہتری کے لیے بھرپور تعاون کرے گا اور پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، کانگریس اراکین اور ایگزیکٹو کمیٹی کو نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
دعوت اور روڈ میپ
اس موقع پر جیانی انفانٹینو نے محسن گیلانی کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی قبول کی۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر کو ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اپنا ویژن پیش کیا۔ انہوں نے صدر جیانی کو پی ایف ایف کے مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔








