نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر زور
ملاقات کا پس منظر
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات او آئی سی اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہbaz شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش ٹیم کے پاکستانی نژاد سپنرز: “رضوان نے کہا لڑکے کو اردو آتی ہے، تو ہم پشتو میں بات کریں”
دوطرفہ تعلقات پر زور
اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے طویل المدتی برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو پاکستان مخالف بیانیہ بنا کر سیاست نہیں کرنے دیں گے، ایم کیو ایم پاکستان
سفارتی کوششیں
ملاقات میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام سے گریز کیا جائے ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ مری
غزہ میں صورتحال
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
ایوارڈ کی مبارکباد
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدر اردوان کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے ان کی قیادت کو سراہنے پر دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔








