ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کردی

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کی تصدیق
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑا ، ایک شخص ہلاک
حملوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے ایک بیان میں جوہری سائٹس پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ایران کا موقف
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران اپنے قومی صنعت کی ترقی روکنے کی اجازت نہیں دے گا۔
پرامن ایٹمی سرگرمیاں
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے کہا کہ اہم تنصیبات پر امریکی حملے کے باوجود ایران پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔