امریکی حملے کے بعد ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہئے؛ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا بیان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا
ایران کا جوہری پروگرام
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیئر سٹارمر نے بیان دیا کہ ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکا نے اس خطرے کو کم کرنے کیلئے کارروائی کی ہے۔
مشرق وسطی کی صورتحال
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی صورتحال غیرمستحکم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے میں استحکام ترجیح ہے۔ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہئے اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی حل تلاش کرنا چاہئے۔