وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی، امریکی حملے قابل مذمت قرار

ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 4 Individuals Drown During Seaside Picnic
ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سی ایم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل آج بھی وہی ہیں جو کئی دہائیاں پہلے تھے: بابر خان غوری
امریکی حملوں کی مذمت
اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس الولید بن خالد انتقال کر گئے
دلی تعزیت اور صحت یابی کی دعا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکا کرنیوالے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آئی اے ای اے کے تحفظ کے تحت تھیں، یہ حملے آئی اے ای اے کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
امن کے لئے مذاکرات کی ضرورت
وزیراعظم نے دوران گفتگو امن کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے، کشیدگی میں کمی کے لئے فوری اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، اس تناظر میں پاکستان تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔