امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا: حافظ نعیم الرحمان
امریکہ کا وعدہ توڑنا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے کراچی کی پرواز بم کی جھوٹی اطلاع پر روک لی گئی، مذاق پر 2 مسافر گرفتار
امریکہ اور اسرائیل کی حمایت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو سپورٹ کرتا ہے، حماس نے مزاحمت کو زندہ کیا ہے، حماس نے مسلم حکمرانوں کو آئینہ دکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی قومی سانحہ، تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے، رانا تنویر حسین
فخر کا لمحہ
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کو کامیاب ایونٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد میں نمائندگی قابل فخر چیز ہے، پوری دنیا میں جو صورتحال ہے اس پر بات کیے بغیر یہ سمٹ مکمل نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے: سہیل شوکت بٹ
امریکہ کا حملہ
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے آج ایران پر حملہ کر دیا ہے، کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے، پھر کوئی ایکشن لیں گے، ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا، امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا صرف طاقت سے بات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تجمل کلیم کی وفات سے پنجابی ادب ایک عظیم تخلیق کار سے محروم ہو گیا: نور اللہ صدیقی
امریکہ کا زوال
حافظ نعیم نے کہا کہ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے، پچھلے پونے دو سالوں سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل بدترین طریقے سے دہشت گردی کر رہا ہے۔
ایرانی قوم کا اتحاد
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، الحمدللہ! پوری ایرانی قوم اسرائیل کے خلاف متحد ہے، نوجوان حق اور سچ کی بنیادوں پر چلنے والی تحریکوں کا حصہ بن جائیں۔








