ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، امریکی وزیردفاع
ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ
و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 دوستوں کی لاشیں گجرات پہنچا دی گئیں
پیٹ ہیگسیتھ کی بریفنگ
ڈان ے مطابق امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ایئرچیف کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ خاتون سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
ایران کی جوہری ہتھیاروں کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اگر ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
آپریشن 'مڈانائٹ ہیمر'
وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔
امریکی ایئرچیف نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات صدر کی ہدایات پر آپریشن ’مڈانائٹ ہیمر‘ لانچ کیا گیا، اس دوران 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی دفاعی نظام ہمارے طیاروں کو نہیں دیکھ پایا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں امریکی ائیربیس پر ایک کے بعد ایک ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنایا: امریکی جنرل
حملے کی تفصیلات
انہوں نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران میں 2 مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے، اور اصفہان تنصیبات پر 2 درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے اپنا موازنہ ایک مشہور اداکارہ سے کردیا
امریکی طیاروں کی شمولیت
امریکی ایئر چیف نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا، جبکہ ایران پر حملے میں 7 بی ٹو بمبار طیارے بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 400 سیکنڈ میں تل ابیب: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے اسرائیل تک پہنچنے والے ہائپرسونک میزائل کیسے تیار کیے؟
حملے کا وقت اور حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ ایرانی وقت کے مطابق 2 بج کر40 منٹ پر فردو تنصیبات پر حملہ کیا گیا، حملے میں کمیونیکیشن کا کم سے کم استعمال کیا گیا، سٹرائیک پیکیج کو مختلف کمانڈ سینٹرز کی مدد حاصل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سائبر فراڈ کی روک تھام، پی ٹی اے نے ایک سال میں 51 لاکھ 22 ہزار سے زائد سمز بلاک کردیں
ایران کے جوہری عزائم کا خاتمہ
ایئر چیف نے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم خاک میں مل چکے ہیں، اس کا براہ راست یا پراکسی کے ذریعے حملہ برا فیصلہ ہوگا، خطے میں امریکی اہلکاروں اور مفادات کی حفاظت کریں گے، اس وقت بھی متعدد امریکی طیارے فضا میں موجود ہیں۔
خفیہ مشن کا ذکر
امریکی حکام نے کہا کہ ایران پر حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا اور صرف چند لوگ اس بارے میں جانتے تھے، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کو اس راستے پر چلنا ہوگا۔








