ثمر جعفری کے ساتھ اپنی جوڑی بنانے پر کوئی اعتراض نہیں :عینا آصف
عینا آصف کا ثمر جعفری کے ساتھ جوڑی بنانے پر بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا ہے کہ انھیں اپنے ساتھی اداکار ثمر جعفری کے ساتھ اپنی جوڑی بنائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، 96 روز بعد جیل ٹرائل دوبارہ شروع
حسن چوہدری کے پروگرام میں شرکت
ڈان کے مطابق عینا آصف نے حال ہی میں حسن چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں ادکاری کا کریڈٹ
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں اُن کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے، جس کا پورا کریڈٹ وہ ڈرامے کے ہدایتکار میثم نقوی کو دینا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مفتی کفایت اللّٰہ دوران علاج دم توڑ گئے
اداکار کی خاصیت
انہوں نے کہا کہ ہدایتکار نے انہیں ڈراما سیریل ’مائی رے‘ میں کام کے دوران سمجھایا تھا کہ کس طرح ایک اداکار کو اپنی شخصیت سے باہر آکر دوسرے کردار میں خود کو ڈھالنا ہوتا ہے اور یہی ایک اداکار کی خاصیت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کا واک آؤٹ
ڈرامے کی مقبولیت
اداکارہ کے مطابق ’پرورش‘ نوجوانوں اور جین-زی میں اس لیے زیادہ مقبول ہورہا ہے کیونکہ اس کی کہانی میں نوجوانوں کے مسائل دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کو رہائی دی جائے، مشتاق غنی
ثمر جعفری کے ساتھ دوستی
عینا آصف نے اداکار ثمر جعفری کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کے بہت اچھے دوست ہیں اور اُن کی دوستی ابھی بھی قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک، علاقائی بالادستی کے لیے کون سا ملک انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے؟ تہلکہ خیز رپورٹ
دوستی کی وجوہات
ان کا کہنا تھا کہ اس دوستی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اُن دونوں کی امی ایک ہی کالج سے تعلیم حاصل کرچکی ہیں، اس لیے اُن کا رشتہ بہت پرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی، ڈاکٹر گرفتار
جوڑی سازی کی رائے
عینا آصف نے کہا کہ انہیں ثمر کے ساتھ اپنی جوڑی بنائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ ان کے اچھے دوست ہیں اور وہ اس رشتے کو سمجھتی ہیں۔
دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام پر تحفظات
لیکن اگر یہ سب کسی اور اداکار کے ساتھ ہو جس کے ساتھ وہ کام کررہی ہوں، تو وہ خود کو غیر آرام دہ محسوس کریں گی۔








