ثمر جعفری کے ساتھ اپنی جوڑی بنانے پر کوئی اعتراض نہیں :عینا آصف

عینا آصف کا ثمر جعفری کے ساتھ جوڑی بنانے پر بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا ہے کہ انھیں اپنے ساتھی اداکار ثمر جعفری کے ساتھ اپنی جوڑی بنائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 52 سمبڑیال ضمنی الیکشن: حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
حسن چوہدری کے پروگرام میں شرکت
ڈان کے مطابق عینا آصف نے حال ہی میں حسن چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں
ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں ادکاری کا کریڈٹ
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں اُن کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے، جس کا پورا کریڈٹ وہ ڈرامے کے ہدایتکار میثم نقوی کو دینا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے میں فورڈو نیوکلیئر سائٹ کو سطحی نقصان پہنچا، ایرانی حکام
اداکار کی خاصیت
انہوں نے کہا کہ ہدایتکار نے انہیں ڈراما سیریل ’مائی رے‘ میں کام کے دوران سمجھایا تھا کہ کس طرح ایک اداکار کو اپنی شخصیت سے باہر آکر دوسرے کردار میں خود کو ڈھالنا ہوتا ہے اور یہی ایک اداکار کی خاصیت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو کمی
ڈرامے کی مقبولیت
اداکارہ کے مطابق ’پرورش‘ نوجوانوں اور جین-زی میں اس لیے زیادہ مقبول ہورہا ہے کیونکہ اس کی کہانی میں نوجوانوں کے مسائل دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے اضافی بجلی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر 2 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 25 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کردیا
ثمر جعفری کے ساتھ دوستی
عینا آصف نے اداکار ثمر جعفری کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کے بہت اچھے دوست ہیں اور اُن کی دوستی ابھی بھی قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
دوستی کی وجوہات
ان کا کہنا تھا کہ اس دوستی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اُن دونوں کی امی ایک ہی کالج سے تعلیم حاصل کرچکی ہیں، اس لیے اُن کا رشتہ بہت پرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
جوڑی سازی کی رائے
عینا آصف نے کہا کہ انہیں ثمر کے ساتھ اپنی جوڑی بنائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ ان کے اچھے دوست ہیں اور وہ اس رشتے کو سمجھتی ہیں۔
دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام پر تحفظات
لیکن اگر یہ سب کسی اور اداکار کے ساتھ ہو جس کے ساتھ وہ کام کررہی ہوں، تو وہ خود کو غیر آرام دہ محسوس کریں گی۔