جوہری تنصیبات سے متعلق ایرانی سلامتی کے مشیر کا اہم بیان

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شامخانی نے کہا ہے کہ یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہو گئیں، تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی سلامتی کے مشیر علی شامخانی نے کہا کہ ایران کے پاس افزودہ مواد ابھی بھی محفوظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تناؤ، پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ شامل لیکن ان کا کیا بنا؟ جانیے
ایران کے دفاعی حق کا ذکر
انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقِ دفاع کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق کے ساتھ ہیں جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے۔ خامنہ ای کے مشیر نے مزید کہا کہ اندھے حملوں سے بچیں، سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تشخیص
اس سے قبل عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا تھا کہ ایران کی زیرِ زمین فردو جوہری تنصیب میں امریکی حملے سے ہوئے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رافیل گروسی نے یہ بھی کہا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ فردو جوہری تنصیب کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فردو اور دیگر ایرانی جوہری تنصیبات کے جائزے کا جلد موقع ملے گا۔