ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
اس وقت مالی معاملات میں سخت رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اس کو ٹھیک ہونے میں ابھی چند روز مزید درکار ہیں اور آج جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کو یہ پتہ ہے کہ مغوی خاتون کو جنات لے گئے مگر باقی کاموں کا نہیں پتہ؟ لاہور ہائیکورٹ وکیل سے سوال
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آج صورتحال بدلنا شروع ہو جائے گی مگر مکمل بدلنے میں چار یوم لگیں گے آپکو اب قدرے سکون کا سانس نصیب ہو گا اور جو مشکلات تھیں ان کی تکلیف کم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کا جہاز میں نہانے کا واقعہ سنادیا
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
آپ کو جس طرف سے بھی بندش و جکڑن محسوس ہو رہی تھی انشاءاللہ اب شام تک اس میں واضع کمی ہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کو ایک شاندار خبر بھی مل جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
روزگار کا خانہ مسلسل بحکم اللہ بہتری میں آ رہا ہے آپ اگر اب بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو یہ آپ کی بد قسمتی ہوگی اس لئے جو آفر ملے بسم اللہ کر کے ضرور پکڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی خواہش تھی لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے، مریم اورنگزیب
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
آپ بار بار غلط راستے پر آجاتے ہیں اور خود کو مشکل میں مبتلا کر رہے ہیں یہ ایک خطرناک بات ہے آج ہی اگر آپ نے فوری قبلہ درست نہ کیا تونتائج کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈگری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری جج کے عہدے کیلئے نااہل قرار
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
ایک اہم مسئلے کا حل ملے گا مگر ایک شخص بھی آپ سے دور ہو رہھ ہے جو آپ کیلئے درد سر تھا۔ شاید آپ کے حق میں بہتر ہے اور اب ایک بہتری کا سلسلہ بھی بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور سمندری طوفان کی تشکیل کا طریقہ کیا ہے؟
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
صورتحال آج بہتر ہو رہی ہے آپ کو بس دو دن اور انتظار کرنا پڑے گا اس کے بعد حالات مکمل طور پر آپکے کنٹرول میں ہو جائیں گے آج ایک مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
آپ جس بھی قسم کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں اس کا وقت اب ختم ہو گیا ہے۔ اب آپ بسم اللہ کر کے اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں انشاءاللہ اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے ایک اور بڑا اعزاز
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
جو لوگ عرصہ دراز سے مشکلات اور پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں وہ اب اللہ کے فضل سے ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اب آپ کو روزانہ کی حساب سے بہتری کی خبر مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا، ماہرین کی ہنگامی بھرتی کا حکم
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
روحانی قوت بڑھائیں اب نماز کی پابندی اور ذکر الٰہی کرنے کی عادت ڈالیں۔آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ آپ کس جانب جا رہے ہیں۔ اس طرح تو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لاہور کا پہلا جنرل کونسل اجلاس، کھیل کے فروغ کے لیے مشاورت
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
آج کا دن مالی لحاظ کمزور ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی چیز میں جکڑے ہوئے ہیں اورجس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ اپنی بندش ختم کرنے کی کوشش کریں۔
برج حوت - سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے کسی مسئلے کو لے کر حل کرنے کے چکروں میں ہیں۔ وہ آج اس میں کچھ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ مگر یہ سب عارضی کام چل رہا ہے۔ اپنے معاملات ٹھیک کریں اب۔








