اسرائیل اور ایران لڑائی روک کر جوہری مذاکرات دوبارہ کریں: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران لڑائی روک کر جوہری مذاکرات دوبارہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن،مزید 17خارجی ہلاک
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری امن کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی، امن کو موقع دینے کے بجائے ایران پر حملہ کیا گیا، خطے کے لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: حملہ کر کے بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوا، مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا‘‘ : ایرانی فوج نے خبردار کر دیا
سفارتکاری کی اہمیت
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ لڑائی روک کر جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، سفارت کاری کو موقع دیں، شہریوں کی حفاطت کریں، ایران کی خود مختاری اور عالمی قوانین کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ امن کی ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔
امن قائم رکھنے کی عزم
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، ہار نہیں مانیں گے، محفوظ سمندری راستوں کو یقینی بنایا جائے۔