ایران نواز ملیشیائیں امریکی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملوں کی تیاری
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات، بٹ کوئن مائننگ اور توانائی کے وسائل پر گفتگو
امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیہاتیوں کے لیے یہ عجیب و غریب پل تھا، ہندوستان کے عجائبات میں شامل کر لیا گیا، لوگ دور دور سے دیکھنے آنے لگے، اسے قینچیوں والا پل بھی کہتے تھے۔
حملوں کی روک تھام کی کوششیں
نیویارک ٹائمز کے مطابق تاحال ان گروپوں نے امریکی اہداف پر حملے نہیں کیے جبکہ عراقی حکومت کی جانب سے انہیں حملے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی سخت ردعمل
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ہماری افواج کریں گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔








