ایران نواز ملیشیائیں امریکی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملوں کی تیاری
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو سال تک کلاس لینے والے ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر نہیں لگنے دوں گا: کامران ٹیسوری
امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹوں کے بھٹوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور بچوں کی مزدوری کا خاتمہ’’یہ محض اصلاحات نہیں،انسانی حقوق کا انقلاب ہے۔ الحمدللہ‘‘مریم اورنگزیب
حملوں کی روک تھام کی کوششیں
نیویارک ٹائمز کے مطابق تاحال ان گروپوں نے امریکی اہداف پر حملے نہیں کیے جبکہ عراقی حکومت کی جانب سے انہیں حملے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 دنوں میں ثابت ہو گیا خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کے وسائل کے ساتھ ایران کو جھکانے کیلئے تھے،میان جاوید لطیف
ایران کی سخت ردعمل
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ہماری افواج کریں گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔








