امریکہ کی جارحیت بے بنیاد، ایرانی عوام کی مدد کریں گے: روسی صدر پیوٹن
پیوٹن کا ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انکار کی وجہ سے خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والا ملزم اپنے دوست کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا
چیرمین کی یقین دہانی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق روسی صدر نے عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ ایرانی عوام کی مدد کریں گے، حالیہ واقعات پر ہمارا مؤقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو پھر حملہ کریں گے : ڈونلڈ ٹرمپ
موجودہ صورتحال پر تبصرہ
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی، کشیدگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا طالبہ کی درخواست پر فوری نوٹس، سکول میں بینڈ ماسٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ روس اور ایران کے دشمن مشترکہ ہیں، اقوام متحدہ ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا کہ سفارتکاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہو چکا ہے، ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی نظام کی تباہی اور مکمل ناکامی ہیں، عالمی ادارے کی عدم فعالیت سے بحران بڑھنے کا خدشہ ہے۔
این پی ٹی قوانین کی خلاف ورزی
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک ایٹمی ریاست کی جانب سے غیر ایٹمی ریاست پر یہ حملہ این پی ٹی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔








