ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے، روسی صدر

پیوٹین کا ایران پر امریکی بمباری کے بارے میں بیان
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی سے دوستی کا تنازع، بااثر افراد نے ایک دوسرے پرفائر کھول دیے
ایرانی وزیرخارجہ کا روسی دورہ
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے جہاں آج انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں ڈی ایچ او کے گھر کے قریب بم دھماکا
ملاقات میں گفتگو
ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں روسی صدر نے ایران کے خلاف جارحیت کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کاشینکو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
روسی صدر کا مؤقف
روسی صدر نے مزید کہا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو پیغام دیا کہ ان کی نیک تمنائیں ایرانی صدر اور رہبرِ اعلیٰ تک پہنچائیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل
ایرانی وزیرخارجہ نے روسی صدر سے ملاقات میں امریکہ اور اسرائیلی اقدامات کو غیرقانونی اور ناجائز قرار دیا اور کہا کہ روس تاریخ کی درست سمت میں کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور صدر نے آپ کے لیے نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔ ہم اپنے روسی دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایران کے خلاف ان اقدامات کی مذمت کی۔