ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کر دیا،: اسرائیلی میڈیا

ایران کا میزائل حملہ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں تشدد کی لہر کو روکنے والا کوئی نہیں، حکومت کہاں ہیں؟
حملوں کا پس منظر
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کرکے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا روس کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ
بیلسٹک میزائل کا استعمال
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ندامت پر مبنی روئیے کے ذریعے آپ اپنے ماضی یا مستقبل کو تبدیل کر لیں گے تو پھر آپ کسی اور ہی سیارے کی مخلوق ہیں جہاں کی حقیقت مختلف ہے
مزید معلومات
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
امریکی اڈوں کی حالت
خیال رہے کہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ عراق میں امریکہ کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔