کراچی میں 17 سالہ لڑکی کا قتل، باپ گرفتار

پولیس کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے افغان بستی میں پولیس نے خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متوفیہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن، یو اے ای کے میڈیا کوآرڈینیٹر شہزاد احمد بٹ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب
واقعہ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تدفین کے عمل کو ناکام قرار دیتے ہوئے خاتون کے والد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر آرام بی بی کو قتل کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کے لیے اُسے دفنانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے روانہ
گرفتاریوں کا عمل
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران والد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقتولہ کا شوہر اور دیگر ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ واقعہ گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان بستی افغان چوک کے قریب پیش آیا جہاں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
مقتولہ کی شناخت
ایس ایچ او گلشن معمارانسپکٹر غفار کورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے اور ورثا نے قبر بھی تیار کروا لی تھی کہ پولیس نے تدفین ناکام بناتے ہوئے لاش تحویل میں لے لی۔
دیگر معلومات
پولیس نے آرام بی بی کے والد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر محمد افغانی اور دیگر ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ خاتون آرام بی بی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں اور لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
انھوں نے بتایاکہ معلوم ہوا ہے کہ آرام بی بی کی کم عمری میں شادی کروادی گئی تھی اور مقتولہ آرام بی بی ایک بچی کی ماں تھی۔ خاتون کا قتل گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے باقاعدہ تفتیش کی جائے گی تاکہ حتمی وجہ قتل معلوم ہوسکے۔