حملہ کر کے بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوا، مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا‘‘ : ایرانی فوج نے خبردار کر دیا
ایرانی فوج کی وارننگ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) "حملہ کر کے بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوا، مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا": ایرانی فوج نے خبردار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں، بلاول بھٹو
ایران کے انقلابی گارڈز کا بیان
جیو نیوز کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی اڈے پر خیبر شکن میزائل سے حملہ کیا گیا، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کی ریڈ لائن کے بارے میں خبردار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 6 افراد ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ
شدید میزائل حملے کی تفصیلات
جنگ کے مطابق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ایئربیس پر تباہ کن اور مضبوط میزائل حملہ کیا گیا ہے، وہ ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں رہیں گے۔ ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔ ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ "خطے میں امریکی فوجی اڈے خطرے میں ہیں۔ ایران کے خلاف مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا، حملہ کر کے بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوا۔" امریکی پشت پناہی میں صہیونیوں کی جارحیت ختم ہونے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
ایرانی آپریشن کا نام
ایرانی خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل سے حملے کیے گئے ہیں۔ قطر اور عراق میں کیے گئے ایرانی آپریشن کا نام "فتح کا اعلان" ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے دعوے
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔








