اسرائیل نے امریکہ سے جنگ بند کرانے کی اپیل کی: برطانوی نشریاتی ادارہ
اسرائیل کی جنگ بندی کی درخواست
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے خطرہ بڑھتا محسوس کرتے ہوئے امریکہ سے جنگ بندی کرانے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز پر تقریباً 12 لاکھ بیرل سعودی خام تیل اور 8 لاکھ بیرل کویتی خام تیل موجود، دبئی میں نشانہ بننے والا کویتی آئل ٹینکرسے متعلق بی بی سی کا دعویٰ
خطے میں بڑھتا ہوا تناؤ
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد خطے میں تناؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کا ریفرنس: اپوزیشن کا آج مذاکراتی سیشن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
امریکی صدر کی مداخلت
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر قطری وزیرِاعظم سے رابطہ کیا اور ایران کو جنگ بندی پر رضامند کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی مٹی میں حریت، وفا اور قربانی کی خوشبو رچی بسی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام
قطر کی اہم سفارتی کوششیں
قطری قیادت نے اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے ایرانی حکام سے بات چیت کی اور چند گھنٹوں کے اندر تهران نے امریکی تجویز پر جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی۔
اسرائیل کا خدشہ
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا شدید اندیشہ تھا، جس کے باعث اس نے واشنگٹن سے فوری مداخلت کی درخواست کی۔








